ملکی اداروں کی عزت نفس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری نثار علی خان،الطاف حسین کی بدزبانی سے کراچی کے حالات خراب ہوتے ہیں،الطاف کی تقاریر پر قانونی ریفرنس تیار کیا جارہا ہے ،ایم کیو ایم اور الطاف سے کوئی ذاتی عداوت نہیں،پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت کسی بھی صوبے کی پولیس میں تفریق نہیں کرتے ، خیبر پختونخوا کی پولیس تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کی پولیس ہے ،وزیر داخلہ کا پولیس لائن میں تقریب سے خطاب،گفتگو
بدھ 5 اگست 2015 08:52
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا کیس سیاسی نہیں عدالتی ہے اس لئے پاکستان اور اس کے اداروں کی عزت نفس پر کسی قسم کی آنچ آنے نہیں دیں گے جب کہ کراچی کے حالات ایم کیو ایم کے قائد کی بدزبانی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں پولیس لائن میں تقریب سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا ،وزیر داخلہ نے پولیس لائن میں ڈسپنسری کو ہسپتال کا درجہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ رواں سال ہسپتال کو ہر صورت مکمل کیا جائے ۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس حکومت نے نہیں بنایا اور اس معاملے پر عدالت پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں لگی ہے اس لئے حکومت کو ایم کیو ایم یا الطاف حسین سے کوئی ذاتی عداوت نہیں تاہم وہ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو بات خراب ہوتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خواہ وہ الطاف حسین ہوں یا کوئی اور، ہرحال میں خود مختارملک اور اس کے اداروں کی عزت نفس بحال رکھی جائے گی،الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس پاکستان نے نہیں بنایا گیا،الطاف حسین کی تقاریر ان کے خلاف مسائل پیدا کررہی ہے،الطاف حسین نے اپنی تقاریر کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ میں کوئی فیصل واڈا کو نہیں جانتا ،لندن میں فیصل واڈا جو ثبوت لے گئے ہیں وہ ثبوت ان کے لیڈر سے زیادہ ہیں،عمران خان پنڈال کے پنڈال لیکر لندن گئے تھے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا،،شاہ محمود قریشی کو کہا تھا کہ لندن میں جاری عدالتی کیس کو سیاسی نہ بنائیں،قانونی معاملے میں سیاسی مداخلت پر کیس خراب ہو سکتا ہے، یہ کوئی سیاسی دنگل نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان کوئی ذاتی جھگڑا بلکہ عدالتی کارروائی ہے اگر اسے سیاسی دنگل بنائیں گے تو برطانیہ میں اس چیز کا منفی اثرپڑتا ہے اس سے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، امید کرتا ہوں کہ تحریک انصاف اس کا پاس کرے گی اور خوشی ہے کہ پی ٹی آئی نے لندن میں احتجاج ان کے کہنے پر موخرکیا،وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی تقاریر پرقانونی ریفرنس تیار ہورہا ہے اوراس مرتبہ بھیجا جانے والا ریفرنس قانون کے تمام تقاضوں پر پورا اترے گا جس کی تیاری کے لئے پاکستانی قوانین سمیت برطانیہ کے قوانین کو بھی مد نظر رکھا جارہا ہے جس میں صرف قانونی زبان ہی استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس الطاف حسین، ایم کیو ایم یا کسی اور کے لئے اہمیت کا حامل نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لئے ہے کیوں کہ ایک پاکستانی شہری کا قتل لندن کی سڑکوں پر ہوا اس لئے پاکستانی شہری کو انصاف دلانے کے لئے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عمران فاروق قتل کیس کے کچھ تانے بانے پاکستان میں موجودتھے، جب تک برطانیہ ہمیں شواہد نہیں دے گا معاملہ آگے نہیں بڑھے گا، برطانوی پولیس نے ہمارے تعاون کوسراہتے ہوئے خط لکھا جب کہ سابق حکومت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور گرفتار ملزمان سے متعلق ہمیشہ انکار کرتی رہی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے افسروں اورجوانوں کی قربانیاں تاریخ ساز ہیں لیکن چھوٹی سی غلطی کا مہینوں پوسٹ مارٹم ہوتا رہتا ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ پولیس کی کارکردگی کا احساس ہوگا، گزشتہ 2 سال میں پاکستان پولیس نے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں اور پولیس جذبے کے ساتھ سماج دشمنوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت کسی بھی صوبے کی پولیس میں تفریق نہیں کرتے ،خیر پختونخوا کی پولیس پاکستان کی پولیس ہے یہ تحریک انصاف کی پولیس نہیں ہے، پولیس کی بہتری کے لئے خیبر پختونخوا کو وفاق نے بہترین اعلی افسران دیئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کالی اور خاکی وردی والوں نے ملک کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جن کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،فوج اور پولیس کی کاوشوں کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف گھیرا تنگ ہوا ہے اور پاکستان کے طووعرض میں بہتری آئی ہے، سکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں اچھا کام کیا ہے اور اچھے کاموں کو جلد بھول جاتے ہیں اورغلطیوں کا کئی دہائیوں تک پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ماضی کو بھلا کر بہترین کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام کے سامنے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے گلی کوچوں کے دورے کریں اور امن وامان کے حوالے سے اقدامات کریں تا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور اسلام کے نام پر خود کش دھماکہ کرنے والے گمراہ ہیں ،خود کش دھماکوں سے معصوم لوگوں کو مارنے والوں کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 5 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
اپنے ملک کی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے، جے سوریا
-
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا لالچ ، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پر بھاری پڑ گیا ، بارشوں کے باعث جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دونوں میچ ڈرا ہونے کے باعث افریقی رینکنگ پوائنٹس میں کمی آگئی ، افریقن کرکٹ ... مزید
-
سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، تین افراد جاں بحق، بائیس زخمی ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ ... مزید
-
ایم کیو ایم مطلوب187 ٹارگٹ کلرز حوالے کرے، رینجرز حکام کا فاروق ستار کو خط،رینجرز کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے ،ایم کیو ایم کے خلاف ایک اور تنقید کا طوفان برپا کیا گیا،الطاف حسین نے بھارت اور ... مزید
-
پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم رکھتے ہیں،نواز شریف،ملک کو بڑے چیلنجز کاسامنا ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،ملک کو جلد اندھیروں سے نجات دلائیں گے،قومی ... مزید
-
پاک فوج میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، افغانستان میں امن کے حصول کیلئے مذاکرات واحد ذریعہ ہیں ، امن دشمن عناصر افغانستان اور خطے کی خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے، مذاکرات کو خراب کرنیوالے ... مزید
-
ملکی اداروں کی عزت نفس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری نثار علی خان،الطاف حسین کی بدزبانی سے کراچی کے حالات خراب ہوتے ہیں،الطاف کی تقاریر پر قانونی ریفرنس تیار کیا جارہا ہے ،ایم کیو ایم ... مزید
-
چیلنج کرتا ہوں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کئے جائیں ہم پھر سے انتخابی مہم چلانے کیلئے تیار ہیں ، عمران خان ،مولانا فضل الرحمان کی قیمت ایک وزارت اور ڈیزل پرمٹ ہے وہ نواز شریف کے سامنے سر نہیں ... مزید
-
سپیکر ایاز صادق سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں،مشترکہ اجلاس،سپیکر قومی اسمبلی جے یو آئی اورایم کیو ایم کو تحریک واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش،جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے تحریک ... مزید
-
چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن کی ملاقات، خطے کی صورتحالالطاف حسین کی تقریر اور عمران فاروق قتل کیس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال،الطاف حسین کے خلاف قانونی ریفرنس بھجوانے پر بھی گفتگو ... مزید
-
ملکی حالات سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہیں،صدر مملکت، اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا،حکومت نے 2018ء تک تعلیم پر بجٹ کا4فیصد خرچ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،2018ء تک سسٹم میں ... مزید
-
این اے ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات نے الیکشن کمیشن کو مالی خودمختاری کی منظوری دیدی ، آئینی مسودے کے 59نکات کی شق وار منظوری آج سے دی جائے گی ،انتخابی عمل میں خامیاں دور کرنے کے لیے پلاننگ ، انتظامی ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھا کا فیصلہ،صوبائی ارکان سمیت50 افسران کے تبادلوں کیلئے سمری تیار، حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کریں گے،ذرائع
-
چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ میں 11دن رہ گئے، جسٹس جواد ایس خواجہ کو نیا چیف جسٹس تعینات کرنیکی سفارش،وزارت قانون کی سمری وزیر اعظم کو ارسال
-
پیچھے نہیں ہٹیں گے جہانگیر ترین اور دیگر بارے فیصلہ اب پارٹی چےئرمین کے اختیار میں ہے،حامد خان ایڈوکیٹ ،الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ دے دیا تھا اب اس پر عملدرآمد ہونا باقی ہے،پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ ... مزید
-
الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لایاجائے ،خیبر پختونخوا حکومت
-
بھارت میں گیتا کے اہلخانہ کو جلد ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے،ٹی سی اے راگھون،عبدالستار ایدھی سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، بھارتی سرکارکا مجھے یہاں بھیجنا ہی امن کا پیغام ہے،امید ہے پاک بھارت مذاکرات جلد ... مزید
-
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ،قیدیوں کی رہائی پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کا تسلسل ہے امید ہے بھارت بھی سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کردے گا ... مزید
-
قومی اسمبلی، ڈی سیٹ کے معاملے پر گرما گرم بحث، تحریک انصاف کاواک آؤٹ، فضل الرحمان نے مشاورت کے لئے دو دن مانگ لئے،نہیں چاہتے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو،شیخ آفتاب،اپیل کرتے ہیں تحاریک واپس لی جائیں،اعجاز ... مزید
-
کراچی سنٹرل جیل میں مجرم شفقت حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،شفقت حسین نے 2001 میں 7سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا ،اس سے قبل مجرم کی پھانسی پر عملدرآمد چار بار موٴخر کیا گیا تھا ،پنجاب میں ... مزید
-
ایل این جی درآمد، قطر سے باضابطہ معاہدہ رواں ماہ ستمبر تک طے پا جائے گا ، معاہدے کے لیے تمام امور پر اتفاق رائے ہوچکا ، حکومت پاکستان کو قطر حکومت کو ساورن گارنٹی فراہم کرنا ہوگی ، انڈسٹری ذرائع
-
مصطفی کمال سیاسی طور پر سرگر م ،وفاقی دارالحکومت میں مقتدر شخصیات سے ملاقاتوں کی اطلاعات، اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا امکان
-
روسی ایئر لائن کا کشمیری طلباء کو دہلی سے استنبول لے جانے سے انکار،کشمیری طلباء ‘اسلام میں سماجی انصاف کا تصور” منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی کا سفر کرنا چاہتے تھے
-
مراعات کی عدم فراہمی ، پاکستان کاٹن پیداوار کا بڑا ملک ہونے کے باوجود برآمدات اور سرمایہ کاری میں بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا، پاکستان کی گزشتہ 8 سالوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 3.6 فیصد جبکہ انڈیا ... مزید
-
رحیم یار خان،ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث ڈسٹرکٹ جیل میں قید زیمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کماشہ چیپویا ایڈز کی مریضہ نکلیں،جیل میں قید دیگر خواتین او ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا
-
امریکی صدر کا فضا میں کاربن گیس کی آلودگی میں کمی لانے کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہو گا: اوباما
-
بھارت میں عمارت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک، متعدد ملبے میں دب گئے
-
داعش نے دو ہفتوں میں 2000 عراقیوں کے سرقلم کر ڈالے،قتل کیے گئے عراقی شہریوں کی اکثریت سرکاری ملازمین پر مشتمل تھی،مقتولین کی میتیں واپس کرنے کے مطالبے پردعش کی لوا حقین کو سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں ... مزید
-
بھارتی حکومت اور ناگا باغیوں کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا،نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ 60 سال سے بھارتی حکومت کے خلاف لڑائی لڑ رہی تھی
-
یمن:حکومتی فورسز نے العند فوجی اڈہ باغیوں سے آزاد کرالیا، العند فوجی اڈے کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بہ یک وقت فضائی اور زمینی آپریشن کیا گیا
-
روس نے بھی شامی صدر بشارالاسد کی حمایت پر مبنی اپنی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا ، ماسکو کی جانب سے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت اب ماضی جیسی نہیں رہی ،ترک صدر
-
مدراسی ساڑھی پہنے ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کے ریمپ پر جلوے
-
السعدی قذافی پر تشدد کی ویڈیو، انکوائری شروع
-
فوری اور سستا انصاف،لیگل ریفارمز کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی،جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر بھاری جرمانہ،غلط حکم امتناع پر متاثرہ فریق کو ہرجانے کی ادائیگی ، فریقین کو طلب کرنے کیلئے الیکٹرانک ... مزید
-
مولانا فضل الرحمن کی تحریک ایسی ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا،سراج الحق،کراچی میں آپریشن اور فوج بلانے کا مطالبہ الطاف حسین کا تھا،دھرنے میں جرنیلوں کی بات کرنے والے ثبوت فراہم کریں،اسلامی نظام ... مزید
-
سی ڈی اے کی سستی کے باعث اسلام آبادمیں کچی آبادیاں بنیں ، 22مقامات ایسے ہیں جہاں ڈینگی لارواپیداہوتارہا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعتراف ،ایکسپریس ہائی وے کے منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث الزامات ... مزید
-
سپریم کورٹ،18ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں بارے محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
-
آزاد کشمیر، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 وزراء کابینہ سے برطرف، نوٹیفیکیشن جاری،الطاف حسین کا ملک دشمن بیان،،آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کوحکومت سے علیحدہ اورپارٹی پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ ... مزید
-
پی ٹی آئی نے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی طے نہیں کی، شاہ محمود قریشی
-
ساہیوال، مجرم کو تختہ دار پر لٹکا نے سے دس منٹ قبل مقتول کے ورثاء نے معاف کر دیا، نئی زندگی مل گئی
-
راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس میں 7مرتبہ 45منٹ تک بغیر پروٹوکول کے سفر کیا،صدر مملکت
-
فیصل آباد،زرعی یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ان کے خاوند کی پندرہ سالہ ملازمہ کا قتل معمہ بن گیا، ڈاکٹر ساجد راندھاو نے سولہ سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کے بعد خود کشی کا ڈرامہ رچایا ،ورثاء کا ... مزید
-
پارٹی اختلافات ، ڈی جے بٹ کو تحریک انصاف سے فارغ کر دیا گیا، پتوکی کے جلسے میں ڈی جے ولی سنز ڈی جے کے فرائض سرانجام دیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.