سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، تین افراد جاں بحق، بائیس زخمی ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری پر پاکستان کا پر شدید احتجاج

بدھ 5 اگست 2015 08:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء) سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے تین افراد جاں بحق بائیس زخمی ہوگئے، پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں پھکلاں سیکٹر پر بھارتی مسلح افواج کی بلااشتعال فائرنگ صبح سات بجے سے جاری ہے بھارتی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ بائیس شہری زخمی ہوئے ہیں پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب د ے رہی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ۔

بھارتی فورسز کی سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 3 افراد شہید جبکہ خواتین سمیت پانچ زخمی ہوگئے ، پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی۔

(جاری ہے)

عسکر ی ذرا ئع کے مطا بق خطے کا امن تباہ کرنے پر کمربستہ اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع کر دیا اور بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی۔

بھارتی فوج نے اس دوران دیورہ، مٹھیال ، بجوال اور بجوات میں متعدد دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔گاوٴں کچی ماہنڈ اور سکھیال گاوٴں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چپراڑ سیکٹر کے گا و ں کچی ماہنڈ میں بھا رتی فو ج کی فا ئر نگ سے آ صف اور عدنا ن نا می دو افراد شہید ہو گئے ، زخمی ہونیوالوں میں یونس ، بسمہ ، بانو ، سحرش اور یاسر شامل ہیں ، زخمی افراد کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

شرپسند بھارت نے چپراڑ سیکٹر پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ،بھارتی فورسز نے نند پور، ڈھول ملانے ، صالح پور، سہیل پور کو نشانہ بنایا ، بھارتی فورسز نے مارٹر گولے بھی فائر کیے۔بھارتی کی سرحدی جارحیت کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب میں بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے قریب واقعہ سکھیال گاؤں میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا نشانہ شہری آبادی بنی اور بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں ۔

پاک فوج نے جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ادھرپاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور بولہ باری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے بھارت ہٹ دھرمی سے باز آ جائے مزید جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق منگل کے روز بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں بجوات اور چیراؤ سیکٹر میں بلااشتعال شدید فائرنگ ، شیلنگ اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ 14 شدید زخمی ہو گئے ۔ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

پاکستان نے وفاقی سطح پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقع پر تشویشکا اظہار کیا اور آئندہ باز رہنے کو کہا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت مسلسل شہری آبادیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے بھارت 2003 کی جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرے اور سول آبادیوں پر فوجی جارحیت سے باز رہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھیال گاؤں اور کچی منڈ میں بھارتی جارحیت سے 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد شدید زخمی اور 2 شہری شہید ہو گئے تھے ۔