لاہور ہائیکورٹ ، شریف فیملی کی1989 میں جائیداد کے غلط تخمینہ لگانے کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار ، شریف برادران کی تمام اپیلیں منظور

منگل 4 اگست 2015 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی1989 میں جائیداد کے غلط تخمینہ لگانے کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شریف برادران کی تمام اپیلیں منظور کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں شریف فیمی کی1989 میں جائیداد کا غلط تخمینہ لگانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں شریف فیملی کی جانب سے مئوقف اختیار کیا گیا کی اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل تاخیر کے باعث خارج کردی تھی لیکن فیصلہ تاخیر کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ پر دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ شریف برادران کی اپیل پر اپیلٹ ٹربیونل نے1994 میں تین سال تاخیر کا اعتراض لگایا اورا پیل 1995 میں خارج کردی تھی۔