ن لیگ نے تحریک انصاف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کے مخالفت کر دی،ہم چاہتے ہیں تحریک انصاف قومی ایشوزکے حل میں اپناحصہ ڈالے، پاک چین راہداری ہو یا انتخابی اصلاحات کامعاملہ یہ اپناکرداراداکریں، ووٹنگ کرائی گئی تومسلم لیگ ن مخالفت کریگی،جے یوآئی تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرائے ایم کیوایم بھی تحریک واپس لے،اسحاق ڈار،جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی ،فاٹاارکان نے بھی ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی مخالفت کردی،تحریک انصاف کے عارف علوی نے شکریہ اداکیا

منگل 4 اگست 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء)تحریک انصاف کے ارکان کوڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پرووٹنگ کامعاملے پرمسلم لیگ ن نے ایوان پرواضح کردیاہے کہ مسلم لیگ ن دونوں تحاریک کی مخالف ہے اوراگراس کی ووٹنگ کرائی گئی تومسلم لیگ ن اس کی مخالفت کریگی،جے یوآئی (ف)حکومتی اتحادی ہے وہ یہ تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرائے جبکہ ایم کیوایم سے بھی استدعاہے کہ وہ یہ تحریک واپس لے تاہم اگرانہوں نے یہ تحریک واپس نہ لی تواس کے خلاف ووٹ دیاجائیگا،یہ بیان وزیراعظم نوازشریف کی ایماء پروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے قومی اسمبلی میں باضابطہ طورپردیاہے ،جماعت اسلامی ،پاکستان پیپلزپارٹی ،فاٹاارکان نے بھی تحریک انصاف کے ارکان کوڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی مخالفت کردی ہے جس پرتحریک انصاف کے رہنماعارف علوی نے سب کاشکریہ اداکیاوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ تحریک انصاف کے ممبران کوڈی سیٹ کرنے کے معاملے پروزیراعظم نے اپنے ارکان اوردیگرلوگوں کوبلایاتھااورکوشش کی تھی کہ یہ تحریک واپس لی جائیں ،وزیراعظم نے دونوں جماعتوں ایم کیوایم اورجے یوآئی ف سے اپیل کی تھی کہ یہ دونوں تحاریک واپس لی جائیں ،جب ہم کہہ چکے ہیں کہ آئیں اورکرداراداکریں اورسیاسی حصہ ڈالیں تووزیراعظم کی جانب سے اعلان کررہاہوں میں نے بیرون ملک جارہاہوں ،مسلم لیگ ن اس تحریک کے خلاف ووٹ ڈالے گی ،بہترہوگاکہ اس پرووٹنگ نہ کرائی جائے اوریہ تحاریک واپس لے لی جائیں ،ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف قومی ایشوزکے حل میں اپناحصہ ڈالے ،اس میں پاک چائنہ راہداری کامعاملہ یاپھرانتخابی اصلاحات کامعاملہ ہویہ اپناکرداراداکریں ۔

(جاری ہے)

ایک جماعت جوہماری اتحادی ہے وہ اپنی تحریک واپس لے گی جبکہ ایم کیوایم بھی واپس لے توبہترہوگا،عارف علوی نے اس پراسحاق ڈارکاشکریہ اداکیا،پیپلزپارٹی کے امیراعجازجاکھرانی نے کہاکہ تحریک انصاف کواس ایوان میں موجودہوناچاہئے ،جماعت اسلامی کے شیرافگن اورشیخ رشیدنے بھی اسحاق ڈارکی بات کی تائیدکی ،حکومت اس تحریک کوسپورٹ نہ کرے،ہم یہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف ایوان میں موجودرہے ،ڈاکٹرجی جی جمال نے بھی تحریک انصاف کے ممبران کوڈی سیٹ کرنے کی تحریک کے خلاف ووٹ دینے کااعلان کیا۔

اسحاق ڈارنے درست کہاکہ اس چیپٹرکواب بندہوجاناچاہئے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعداس کی اب ضرورت باقی نہیں رہی ،ملکی دیگرمسائل کوحل کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے یہ پارلیمنٹ کے اصل ممبران ہیں