نئی دہلی، پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے یوتھ کانگریس کے سینکڑوں نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ ،سابق صدر عبدالکلام بارے ڈاکٹر اے کیو خان کے ریمارکس اور گورداسپور واقعہ کے خلاف شدید احتجاج

اتوار 2 اگست 2015 09:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے یوتھ کانگریس کے سینکڑوں نوجوانوں نے گورداسپور حملے اور پاکستانی سائنسدان عبدالقدیر خان کے مرحوم سابق صدر اے پی جے عبدالکلام بارے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر خان کے عبدالکلام بارے توہین آمیز ریمارکس پر معذرت کرے۔ مظاہرین نے گورداسپور حملے میں پاکستان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے ابرے بھی شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :