عمران خان سے بدلہ آئین وقانون کی حدودمیں رہ کرلونگا، ایاز صادق،جاویدہاشمی کے علاوہ تحریک انصاف کے کسی رکن نے استعفوں کی تصدیق نہیں کرائی، دستخط کی تصدیق کرنامیری ذمہ داری ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی،یچی سن کالج پرنسپل کی برطرفی سے کوئی تعلق نہیں، اسپیکرسفارش کرے اور پوتے کا داخلہ نہ ہو؟ کیسے ممکن ہے، سمن آباد لاہور میں ٹیوب ویل کے افتتاح کے بعد گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 09:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)ایم کیوایم اورجے یوآئی (ف) کی تحاریک پرایوان میں وہی کروں گاجوآئین اورقانون کہتا ہے۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل کی برطرفی کے معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ، کیسے ممکن ہے کہ اسپیکرسفارش کرے اور پوتے کا داخلہ نہ ہو؟ان خیالات کااظہار اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سمن آباد کے علاقہ میں ٹیوب ویل کے افتتاح کے بعد میڈیاو ن لیگ کے وورکز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چوہدری اختر رسول ، میاں طارق ، صلاؤ الدین ، بلال بٹ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی جماعت کے رکن کیساتھ کبھی تفریق نہیں کی۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر غیر جانبدار رہوں گا ، اگر عمران خان سے بدلہ لینا ہوتا تو کوشش کرتا لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طو پر وہی کروں گا جو میری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

استعفوں پر کئے گئے دستخط کی تصدیق کرنامیری ذمہ داری ہے ۔ جاویدہاشمی کے علاوہ تحریک انصاف کے کسی رکن نے استعفوں کی تصدیق نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے 40دن غیر حاضر رہے تو اسپیکر کی حیثیت سے اعلان کر دیا کہ کون کون سے ممبر غیر حاضر تھے جس پر مجھ پر تنقید ہوئی ۔ اب پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈ سیٹ کرنے کے معاملے پر ایم کیوایم اورجے یوآئی (ف) کی تحاریک پرایوان میں وہی کروں گا جوآئین اور قانون کے مطابق ہو گا لیکن مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہو گی کہ دونوں جماعتیں اپنی تحاریک واپس لے لیں