پی ٹی آئی نے حکومت مخالف نئی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ، حکمران نیلم جہلم،نندی پور منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع کررہے ”جعلی منصوبوں“کا قوم کو کوئی فائدہ نہیں،پی ٹی آئی پنجاب

اتوار 2 اگست 2015 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے وابستہ سنیئر رہنما نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ حکومتی دھوکہ دہی انرجی بحران پر قابو پانے کی بجائے پاور پراجیکٹ میں ”دونمبری“ کے خلاف جلد تحریک شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی ناکام معاشی حکمت عملی اور انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبہ جات اور خاص طور پرکول پاور پلانٹ کا انجام بھی نندی پور پراجیکٹ جیسا ہوگا۔

حکمران سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ایسے منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع کررہے ہیں جن سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں البتہ حکمران ان نام نہاد منصوبوں پر اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ نیلم جہلم ،نندی پور منصوبہ میں کرپشن کو قوم کے سامنے لائیں گے۔