حالیہ سیلاب میں 92 افراد جاں بحق ہوئے،این ڈی ایم اے کے پاس بچوں اور خواتین کی اموات کے حوالے سے الگ ڈیٹا موجود نہیں ؛ میڈیا رپورٹس

اتوار 2 اگست 2015 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیلاب اور اس سے متعلقہ حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہو گئی ہے میڈیا رپورٹس میں این ڈی ایم اے کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیلاب سے لگ بھگ پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا متاثر ہوا ہے جہاں پر 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر میں 19 اموات ، پنجاب میں 13 ، بلوچستان میں 12 اور گلگت بلتستان میں 5 اموات واقع ہوئیں ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سیلاب آئے ایک مہینہ ہو گیا ہے تاہم این ڈی ایم اے کے پاس بچوں اور خواتین کی اموات کے حوالے سے کوئی الگ الگ ڈیٹا دستیاب نہیں ہے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلف کاموں میں مصروف عمل ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ خواتین ، بچے اور معمر افراد قدرتی آفات میں زیادہ غیر محفوظ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کی صحیح ڈیٹا ضروری ہے تاکہ ریلیف کاموں کو اس کے مطابق سرانجام دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف عمروں کے افراد کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں دریں اثناء این ڈی ایم اے کے رکن احمد کمال کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ ہ م نے صوبائی ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کو درخواست کی کہ وہ ہمیں الگ ڈیٹا فراہم کرے تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں مل سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ پی ڈی ایم اے کے صوبائی سٹاف کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :