پاک بھارت قومی سلامتی مشراء کی ملاقات رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے،بھارتی میڈیا،بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

اتوار 2 اگست 2015 08:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشراء کی ملاقات اگست کے آخر میں متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات کیلئے تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے مذاکرات کیلئے23اور24اگست کی تاریخ تجویز کردی ہے۔

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اگست کے آخر میں نئی دہلی کا دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

ادھر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان مذاکرات کیلئے مسلسل بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین اب تک نہیں ہوسکا‘ اس حوالے سے بھارتی حکام سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز رواں مہینے نئی دہلی کا دورہ شیڈول کے طے ہونے کے بعد کرے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بہت جلد متوقع ہے پاک بھارت مذاکرات کو جاری رکھنے کے خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :