پاک فوج دہشت گردوں کوصفحہ ہستی سے مٹارہی ہے،شہباز شریف،انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کیلئے وفاق سے فنڈز نہیں لیے ،و انسداد دہشت گردی فورس کی تقریب سے سے خطاب

اتوار 2 اگست 2015 08:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کیلیے وفاق سے فنڈز نہیں لیے پاک فوج دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں کی تیسری پاسنگ آؤٹ پریڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کوصفحہ ہستی سے مٹارہی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں تاریخ رقم کررہی ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق چونتیس خواتین اہلکاروں سمیت انسداد دہشت گردی فورس کے تین سو بتیس جوانوں نے اپنی تربیت مکمل کی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے تقریب کے آخر میں پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں میں اسناد تقسیم کیں انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں کی تیسری پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا۔اس موقع پر ان کا جوش اور ولولہ قابل دید تھا۔

متعلقہ عنوان :