پاک بحریہ نے کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی،آٹھویں بار پاک بحریہ کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت سونپی گئی رئیر ایڈمرل معظم الیاس نئے کمانڈر ہونگے

ہفتہ 1 اگست 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) پاک بحریہ نے آٹھویں مرتبہ کثیر القومی اتحاد پر مشتمل کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی‘ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈ کوارٹر یو ایس نیو سینٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بحرین میں واقع ہیڈ کوارٹر یو ایس نیو سینٹ میں کثیر القومی ٹاسک کمبائنڈ فورس 150 کی تبدیلی کی تقریب ہوئی پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس تقریب میں آٹھویں بار پاک بحریہ کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت سونپی گئی ہے اور رئیر ایڈمرل معظم الیاس کثیر القومی ٹاسک فورس 150 کے نئے کمانڈر ہونگے۔

آٹھویں مرتبہ کمبائنڈ فورس 150 کی قیادت ملنا پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے اس فورس کا مقصد سمندر میں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے آپریشن سرانجام دیتی ہے پاک بحریہ اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔