سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جئے سوریاکا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، کور کمانڈر پشاور ہدایت اللہ سے ملاقات ،آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں سے ملاقات ، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے، آپریشن ضرب عضب و شہید فوجی جوانوں کے جذبوں کی تعریف کی

ہفتہ 1 اگست 2015 08:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) سری لنکا کے مایہ ناز کرکٹر سنتھ جئے سوریا نے پشاور میں کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کور کمانڈر پشاور ہدایت اللہ سے ملاقات کی۔ جئے سوریا نے آپریشن ضرب عضب کو سراہا اور شہید فوجی جوانوں کے جذبوں کی تعریف کی۔ بعد از ملاقات سنتھ جئے سوریا نے آرمی پبلک سکول پشاور کا بھی دورہ کیا اور بچوں سے ملاقاتیں کیں اور شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ال راؤنڈر سنتھ جئے سوریا نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر پشاور ہدایت اللہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جئے سوریا نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے جذبوں کی تعریف کی اور آپریشن ضرب عضب کو بھرپور الفاط میں سراہا۔ ملاقات کے بعد جئے سوریا نے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول پشاور کا بھی دورہ کیا۔

جئے سوریا نے سکول کے بچوں سے ملاقاتیں کیں۔ جئے سوریا کی آمد پر بچوں نے جئے سوریا کو پھول پیش کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ بچوں سے ملاقاتوں کے بعد سنتھ جئے سوریا نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کے لواحقین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔