آرمی چیف کاپاک فوج کا ایک روز کا راشن متاثرینِ سیلاب کو دینے کا اعلان

ہفتہ 1 اگست 2015 08:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کا ایک روز کا راشن سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر قیادت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں جنرل راحیل شریف نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی کاموں میں تیزی لائیں۔ پہلے امدادی کارروائیاں مکمل کی جائیں پھر رپورٹ دی جائے تمام متعلقہ ادارے بحالی کے کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں پاک فوج مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھری ہے۔ اجلاس کے اختتام سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کا ایک روز کا راشن سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :