ایم کیوایم اور جے یو آئی ف کو تحاریک واپس لینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پرویز رشید ، عمران خان کوجاویدہاشمی کے سوالات کاجواب دیناچاہئے،کراچی آپریشن کے بعدامن وامان کی صورتحال بہترہوئی ، شہریوں کومبارک ہوکہ اب انہیں پرامن شہرواپس مل رہاہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 اگست 2015 08:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے بعدامن وامان کی صورتحال بہترہوئی ،کراچی کے شہریوں کومبارک ہوکہ اب انہیں پرامن شہرواپس مل رہاہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ کراچی کی رونقیں اب مستقل طورپرقائم رہیں گی ،امن وامان کی صورتحال بہت تیزی کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے ،تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں ،مساجد،درسگاہیں اورعبادت گاہیں اب محفوظ رہیں گی،پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے انہیں خراج تحسین پیش کرناچاہئے ۔

انہوں نے آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن کے نتیجے میں ملک کودہشتگردی سے پاک کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ امن وامان حکومت کی اولین ترجیح ہے ،سیاست اورجرم کوالگ الگ کرکے دیکھناہے ،مجرم کاتعلق کسی بھی جماعت سے ہوان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

مسلح افواج سمیت تمام ادارے ملک کودہشتگردی سے پاک کراناچاہتے ہیں ،کراچی کے شہریوں کومبارک ہوکہ انہیں روشنیوں اورامن کاشہرملا۔

انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری سمیت سب کوسیاسی جماعت بنانے کاحق حاصل ہے ،ہماری نیک خواہشات چیف جسٹس کے پاس ہیں ،انہیں تمام پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اورجمعیت علماء اسلام ف کوقائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف اپنی اپنی تحاریک اپنی اپنی تحاریک واپس لیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اوران کے درمیان معاہدہ ہواتھاکہ اگرالزامات درست ثابت ہوئے توجوڈیشل کمیشن کافیصلہ حکومت کے خلاف آیاتوہم حکومت چھوڑکرگھرواپس چلے جائیں گے ،اگرفیصلہ اس کے برعکس آیاتوعمران خان اپنے الزامات واپس لے لیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ مسائل کوگفت وشنیدکے ذریعے سے حل کرناچاہتے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کوایوان میں کرداراداکرنے کاموقع دیاجائے ۔ان کابھی کہناتھاکہ عمران خان کوجاویدہاشمی کے سوالات کاجواب دیناچاہئے