ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر برادری پیچھے ہٹنے کو تیار ہے نہ حکومت ، آج سے ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کاسلسلہ شروع

ہفتہ 1 اگست 2015 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر برادری پیچھے ہٹنے کو تیار ہے نہ حکومت اب آج سے ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کاسلسلہ شروع ہورہا ہے لاہور کے تاجروں نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کی ہے ۔۔تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجر اور کاروباری طبقہ سراپا احتجاج ہے اور اس حوالے سے آج اور پانچ اگست کو ہونے والی ہڑتالوں کے دوران مکمل شٹر ڈاون کی تیاریاں مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

ہڑتال کیلئے تمام تاجر برادری متفق نظر آتی ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروبار ی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بجائے حکومت انہیں دباؤکا شکار کر رہی ہے۔دوسری جانب ملک کی اپوزیشن جماعتیں خصوصاً پی ٹی آئی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر کے ہڑتال کی اس کال کو مزید تقویت دی ہے۔حکومتی پالیسیوں کے خلاف تاجروں اور کاروباری طبقہ کی جانب سے ہفتہ کے روز ہڑتال کی جانی ہیمگر حکمران اس معاملے کو حل کرنے کے حوالے سے زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آتے۔