تحریک انصاف کا حکومت یا کسی بھی وزیر کے ” ڈی سیٹ “ کرنے کی حمایت کے بیان پر اسمبلی نہ جانے کا حتمی فیصلہ ،حکومتی صفوں میں پریشانی مزید بڑھ گئی، پی ٹی آئی کی حریف جماعتوں کیلئے اسمبلی مدت بچانے کیلئے ” خان جی “ کی عزت لازم بن گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور کسی بھی حکومتی وزیر کی جانب سے ” ڈی سیٹ “ کرنے کی حمایت کے بیان پر اسمبلی نہ جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس پرحکومتی صفوں میں پریشانی مزید بڑھ گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کی حریف جماعتوں کیلئے اسمبلی مدت بچانے کیلئے ” خان جی “ کی عزت لازم بن گئی ۔

(جاری ہے)

انتہائی اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت یا حکومتی کسی وزیر نے پی ٹی آئی مخالف یا انہیں ڈی سیٹ کرنے کا بیان دیا تو پی ٹی آئی ازخود اسمبلی نہیں جائے گی اور یہ بھی فیصلہ کرلیا گیا کہ ملک بھر میں شہر شہر حکومت مخالف تحریک چلانا زیادہ آسان ہوگا پی ٹی آئی کی خاموشی پر وزیر اعظم ہاؤس سمیت دیگر وزارتوں میں پریشانی کی فضا بڑھنے لگی ہے اور عمران خان کو پریشر میں لانے کیلئے ازخود لائی جانے والی ڈی سیٹ کرنے کی تحریک حکومت کیلئے مزید پریشانی کا سبب بن گئی ہے ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک لانے والی دو جماعتیں نے بھی مشاورت شروع کردی ہے کہ اگر تحریک انصاف کو اسمبلی سے ہٹایا جاتا ہے تو پھر جمہوریت کا وجود خطرے میں پڑ جائیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ حریف جماعتوں نے پی ٹی آئی کو جمہوریت کے لئے لازم وملزوم قرار دیتے ہوئے تحریک واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔