سعودی عرب پاکستا ن کو مزید 3 ارب 30 کروڑ کی گرانٹ فراہم کرے گا

جمعہ 31 جولائی 2015 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) حکومت نے ایوان کو بتایا کہ سعودی عرب پاکستا ن کو مزید 3 ارب 30 کروڑ کی گرانٹ فراہم کرے گا‘ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں جمعرات کے روز شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ نے ایوان کو بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کو مزید 3 ارب 30 کروڑ کی گرانٹ فراہم کرے گا جس سے ملک میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا سکے گا۔

۔ ایوان نے مشترکہ طور پر متعلقہ کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 دن کے اندر ملک میں حلال اتھارٹی کے قیام کے بارے میں رپورٹ متعلقہ کمیٹی بھجوائے تاکہ ملک کے اندر اس اتھارٹی کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔و زیر خزانہ نے مالیات کے وصولی کا بل ایوان میں پیش کیا جس کو اب متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان میں ایم این اے میاں عبدالمنان کی طرف سے غلط انگریزی بولنے میں اراکین قومی اسمبلی نے شدید احتجاج کیا۔

وزیر قانون پرویز رشید نے ملک میں قوانین کی اشاعت میں مزید توسیع کی قرار داد پیش کی جس کو ایوان نے اکثریت سے منظور کر لی۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا چکدرہ سڑک کی تعمیر میں تاخیر کی انکوائری کرا کے رپورٹ ایوان میں جمع کراؤں گا۔ مسرت زیب نے کہا چکدرہ سڑک میں کرپشن ہوئی ہے۔ تحقیقات کرائیں۔ ایوان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے انتخابی اصلاحات کے لئے مزید وقت طلب کیا جس کو ایوان نے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :