پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسا ل ،یکم اگست سے قیمتوں میں6روپے33 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان

جمعہ 31 جولائی 2015 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ۔ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے33 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے سمری کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 75روپے 10پیسے ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 48پیسے کمی کی سفارش کی ہے جس کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 81 روپے 61پیسے مقرر ہوگئی ہے اوگرا نے اپنی تجویز کردہ سفارشات میں مئی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 33 پیسے مقرر کرنے کا کہا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 58روپے 61پیسے کی سطح پر آجائے گی تجویز میں اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔