شیخ رشید کا کتاب لکھنے کیلئے جیل جانے کی خواہش کااظہا ر ،تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان ، سعدرفیق اورعابدشیرعلی کاوزیرہونانوازشریف کی بدنصیبی ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی کی آنکھیں اورکان کھلے زبان بندہوتی ہے،دھرنے کے دوران پارلیمانی لیڈرنوازشریف کے خلاف تھے ،کمیشن کی رپورٹ کے بعدعمران خان کوباہرنکلناہوگا،عوام ہارگئے اورانصاف جیت گیا، پہلاراوٴنڈنوازشریف جیت گیا، نوازشریف کوچٹھی کرنی ہوئی تووہ خودکریں گے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعرات 30 جولائی 2015 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کتاب لکھنے کیلئے جیل جانے کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے اورتاجروں کی ہڑتال کاساتھ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سعدرفیق اورعابدشیرعلی کاوزیرہونانوازشریف کی بدنصیبی ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی کی آنکھیں اورکان کھلے زبان بندہوتی ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کمیشن کاکیس آدھاتیترآدھابٹیرتھا،میں جوڈیشل کمیشن اورمذاکرات کاحامی نہیں تھا،دھرنے کے دوران پارلیمانی لیڈرنوازشریف کے خلاف تھے ،کمیشن کی رپورٹ کے بعدعمران خان کوباہرنکلناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عوام ہارگئے اورانصاف جیت گیا،ہم رنگ کے اندرپہلاراوٴنڈ ہارے ہیں ابھی جدوجہد جاری ہے ،پہلاراوٴنڈنوازشریف جیت گیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوچٹھی کرنی ہوئی تووہ خودکریں گے ،نوازشریف میری آنکھوں کے سامنے لیڈربنے ،میرابھی کچھ عمل دخل تھا،جنرل ضیاء کی حکمت عملی اس وقت کی ضرورت تھی ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپناضمیرتک بیچ دیاہے ،تاجروں کی جس دن ہڑتال ہوگی ان کے ساتھ نکلوں گا،جیل جانے کاڈرنہیں ،جیل جانا چاہتاہوں میں نے کتاب لکھنی ہے اڈیالہ جیل نے ہی مجھے لیڈربنایاہے ،ان کاکہناتھاکہ آصف علی زرداری بیان دینے کے بعدرینجرزکی میٹنگ میں بیٹھے ،زرداری ملک سے بھاگ گئے ہیں ،شیخ رشیدنے کہاکہ اگرفوج اپنی صفائی کرنے جارہی ہے تووہ سب کیلئے ہے ،فوج کے خلاف سازش کی گئی تووہ تیارہے ،ڈی جی آئی ایس آئی کی آنکھیں اورکان کھلے ہوتے ہیں ،صرف زبان بندہوتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکی سفیرنے کہاکہ آپ دہشتگردی کوسپورٹ کررہے ہیں ،سب کوناشتہ وغیرہ کراتاتھا،دہشتگردی میں ملوث نہیں ،ملاعمرکی ہلاکت آج کی سب سے بڑی خبرہے ،ملاعمرکی موجودگی میں ان کافیصلہ ردنہیں ہوتھاتھا،ملاعمرکی کوئی تصویرتک نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کی سب سے حساس جگہ ہے ،کراچی کاامن ملک کے امن سے منسلک ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کے بغیرکشمیرکی تحریک مکمل نہیں ،چین کوپاکستان کی فکررہتی ہے ۔شیخ رشیدنے ایک سوال پرکہاکہ عمران خان کوکہاتھاکہ خیبرپختونخواہ کی زمین غریبوں میں بانٹ دیں