افغان حکومت ،طالبان امن مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا ،ملا عمرکی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے ، مذاکراتی عمل شیڈول کے مطابق ہوں گا،رکن افغان امن کونسل اسماعیل قاسم یار

جمعرات 30 جولائی 2015 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) افغان امن کونسل کے رکنی اسماعیل قاسم یار نے کہا ہے کہ افغان حکام اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق کل بروز جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان امن کونسل کے رکن اسماعیل قاسم یار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے مری میں کل بروز جمعہ منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملا عمرکی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے تاہم مذاکرات کا عمل شیڈول کے مطابق ہوں گا ۔ مذاکرات کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے تاہم مقام میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے افغان حکومت نے اپنی پوری کارروائی کرلی ہے ہم چین اور پاکستان کے ساتھ اس بارے مکمل رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملا عمر کی ہلاکت کی خبر پر کوئی توجہ نہیں د ے رہے ہیں اور یہ تاثر بھی بالکل غلط اور بے بنیاد ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے باعث مذاکرات سبوتاژ ہوجائیں گے۔ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔