این ایل سی کی جانب سے چار ارب کی غیر قانونی سرمایا کاری ، نیب سے جرنیلوں کیخلاف اب تک کی کاروائی کی رپورٹ طلب

جمعرات 30 جولائی 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء )سپریم کورٹ نے نیب سے این ایل سی کی جانب سے چار ارب روپے کی غیر قانونی سرمایا کاری کرنے پر جرنیلوں کے خلاف ہونے والی اب تک کی کاروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بدھ کے روزطلب کی ہے دوران سماعت عدالت کوپراسکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ این ایل سی کرپشن کے لیے جی ایچ کیو سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے معلومات فراہم نہیں کی جس پر جسٹس جواد خواجہ کا کہنا تھا کہ آپ کسی پر مہربانی کیوں کر رہے ہیں نیب کے پاس اور بھی طریقے ہیں این ایل سی سمیت کوئی بھی ادارہ ایسا کرے تو اس کے اکاونٹ منجمد کیے جا سکتے ہیں،،نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ میگا کرپشن کے کیسز کی سماعت ان چیمبر کی جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا ،،عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :