چیف جسٹس کی زیر صدارت لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس،فنڈز و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی ، لاء اینڈ جسٹس کئی عرصے سے غیر فعال ہے،اجلاس کو بریفنگ ،تین کمیٹیاں قائم، کمیشن کی بحالی کے مختلف امور کا جائزہ لے کر چھ ہفتوں میں رپورٹ دینگی

جمعرات 30 جولائی 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کی زیر صدارت ہونے والے ا جلاس میں بتایا ہے کہ فنڈز و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لاء اینڈ جسٹس کئی عرصے سے غیر فعال ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کی صدارت میں منعقد ہوا سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے اجلاس میں بتایا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن حکومت پاکستان کا تھینک ٹینک ہے جو ملک میں قانون کی بہترین فراہمی اور اس کے نفاذ کے لیے اہم کردار سرانجام دیتا ہے لیکن کمیشن کئی عرصے سے فنڈز و دیگر سہولیات کی شدید کمی کے باعث غیر فعال ہو کر رہ گیا ہے حالانکہ کمیشن کی بحالی اور فعالیت وقت کی اہم ضرورت ہے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ سمیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم خان میاں خیل ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکنازئی ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ فیصل عرب اور اسپیشل سیکرٹری وزارت قانون و انصاف جسٹس ریٹائرڈ خاور ممتاز سمیت دیگر نے شرکت کی چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے تین کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں جو کمیشن کی بحالی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لے کر چھ ہفتوں میں اپنی رپورٹ جمع کروائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :