عمران خان سے حامد خان کی ملاقات ، چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ،آئندہ پارٹی رہنماؤں کا گراف گرانے کی کوشش سے گریز کیا جائے ،ہدایت ، حامد خان نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

جمعرات 30 جولائی 2015 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنماء حامد خان کی ملاقات ۔ ملاقات میں عمران خان نے حامد خان کو پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ پارٹی رہنماؤں کا گراف گرانے کی کوشش سے گریز کیا جائے ۔ بدھ کے روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے ان کی رہائش گاہ بنی گاہ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حامد خان نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اس موقع پر عمران خان نے حامد خان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی سے گریز کریں کیونکہ اس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل حامد خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے جہانگیر ترین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا سارا ملبہ جہانگیر ترین پر ڈالا تھا ۔

متعلقہ عنوان :