وزیر خزانہ کا منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

بدھ 29 جولائی 2015 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اجلاس بلانے کا مقصد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کرنا ہے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سیکرٹری خزانہ ، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایم ایف یو کے نمائندے شریک ہوں گے ۔

اس حوالے سے حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ منی لانڈرنگ ایکٹ ملزمان کو سپورٹ کرتا ہے اور منی لانڈرنگ دست اندازی جرم ہے اس لئے اس کی جگہ ترمیمی منی لانڈرنگ ایکٹ لایا جائے ۔ جو کہ وقت کی ضرورت ہے ۔ اجلاس بلانے کی سفارش فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ نے کی تھی جو کہ منظور کر لی گئی جبکہ ایم ایف یو نے ممکنہ ترمیم کے حوالے سے تجاویز بھی تیار کر لی ہیں ۔ صدارتی آرڈیننس سے منی لانڈرنگ ایکٹ میں مزید سفارشات کی جائیں گی ۔