آرمی چیف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات ، دوطرفہ تعاون اوراہم امورپرتبادلہ خیال

بدھ 29 جولائی 2015 08:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اوراہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،اٹلی کی فوج کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکوسراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق منگل کے روزآرمی چیف نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران اٹلی کے آرمی ہیڈکوارٹرکادورہ کیا،جہاں پراٹلی کے ہم منصب نے ان کااستقبال کیا،اس موقع پرآرمی چیف کواٹلی کی مسلح افواج کے چاک وچوبنددستے نے گارڈآف آنرپیش کیااورسلامی دی جنرل راحیل شریف نے اٹلی کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی ،جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان دہشتگردی کے خلاف جنگ دوطرفہ تعاون پاک اٹلی مسلح افواج کی مشترکہ ٹریننگ ،دفاعی اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،اٹلی کی مسلح افواج کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اورکردارکوسراہا

متعلقہ عنوان :