عمران فاروق قتل کیس ،برطانیہ نے ملزم محسن علی کی رسائی کیلئے درخواست دیدی ہے،وزیر داخلہ ،حکومت درخواست پرغورکرنے کے بعدفیصلہ کریگی،چوہدری نثار ،کراچی میں امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور ملکی مفاد میں ہے،چوہدری نثار ،رینجرز کی کارروائیاں قانون کے مطابق ہیں،ان کا مقصد ایم کیو ایم سمیت کسی کو دیوار سے لگانا نہیں،جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،عمران فاروق قتل کیس پربرطانیہ سے رابطے میں ہیں،عزیربلوچ دور نہیں ِ،فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے ملک میں امن قائم ہوا ہے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر جشن بنانے کی ضرورت نہیں سب کو سبق حاصل کرنا چاہیے،،ایم کیو ایم وفد سے ملاقات میں گفتگو ،تقریب سے خطاب

بدھ 29 جولائی 2015 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ تیسرے ملزم محسن علی کی رسائی کیلئے پاکستانی حکومت کودرخواست دیدی ،حکومت درخواست پرغورکرنے کے بعدفیصلہ کریگی۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت پاکستان کوبرطانوی حکومت کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ ملزم محسن علی سے تحقیقات کرانے کے حوالے سے خط موصول ہواہے ،جس میں ملزم محسن علی تک رسائی کی درخواست کی تھی ،وزارت داخلہ اس خط کابغورجائزہ لینے کے بعدفیصلہ دیگی،ان کاکہناتھاکہ سکاٹ لینڈیارڈکی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے 2ملزمان کی تفتیش کی اورٹیم اپناکام مکمل کرکے عیدسے قبل واپس جاچکی ہے ۔

دوسری جانب وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور ملکی مفاد میں ہے،رینجرز کی کارروائیاں قانون کے مطابق ہیں،ان کا مقصد ایم کیو ایم سمیت کسی کو دیوار سے لگانا نہیں ملکی مفاد کا تقاضہ ہے کہ سیاسی جماعتیں آپریشن کا بھرپور ساتھ دیں،جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،عمران فاروق قتل کیس پربرطانیہ سے رابطے میں ہیں،عزیربلوچ دور نہیں ِ،فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے ملک میں امن قائم ہوا ہے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر جشن بنانے کی ضرورت نہیں سب کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں ننے ۔منگل کے روز فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات اور واہ کینٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایم وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی،وفد میں خالد مقبول صدیقی،بیرسٹر سیف علی خان اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔ملاقات میں ایم کیو ایم نے چوہدری نثار علی خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے،رینجرز کی کارروائیاں قواعد وضوابط کے مطابق ہیں،ان کارروائیوں کا مقصد ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانا نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور ملکی مفاد میں ہے اور ملکی مفاد کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں آپریشن میں رینجرز کا بھرپور ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے جائز تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دریں اثناء واہ کینٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر جشن بنانے کی ضرورت نہیں سب کو سبق حاصل کرنا چاہیے ، ماڈل ٹاون سانحے کا جواب صوبائی حکومت دے گئی۔ چوہدری نثار نے کہا ہے کے جرائم کے خاتمے تک رینجر کراچی میں،دہشت گردی کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا،کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہو رہا ہے ۔

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان تک برطانوی پولیس کی رسائی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ،ہم اپنا کو ئی مطالبہ نہیں کریں گئے،عزیر بلوچ اتنے دور نہین جتنا سمجھا جا رہا ہے،ملک میں قیام امن کے لیے لا اینڈ فورس منٹ ایجنسز کی قربانیا ں لازوال ہیں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر جشن نہیں منانا چاہیے،سانحہ ماڈل ٹاون کا جواب صوبائی حکومت ہی دے سکتی ہے،۔