کراچی،شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری،4 اگست کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

منگل 28 جولائی 2015 09:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد کروانے کے لیے ایک بار پھرڈیٹھ وارنٹ جاری کرددیئے ہیں،4 اگست کوسینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا،پیر کے روزانسدا د دہشت گردی کی عدالت میں مجرم شفقت حسین کو سزائے موت پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے 4 اگست کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیدیا ہے، اس سے قبل 9 جون کو شفقت حسین کی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد 5 بار ملتوی ہو چکی ہے۔

جیل حکام نے ماہ رمضان المبارک سے قبل عدالت سے رجوع کیا تھا اور ایک درخواست جمع کرواتے ہوئے موٴقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے ملزم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ 9 جون کے لیے جاری کیے تھے تاہم پھانسی سے کچھ دیر قبل ملزم کی سزائے موت ملتوی کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس لئے ملزم کی سزاپر عمل درآمد کے لیے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جائیں۔اْس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں سزائے موت پرعمل درآمد روک دیا گیا، اس لیے ملزم کے نئے ڈیتھ وارنٹ رمضان کے بعد جاری کیے جائیں گے جو گزشتہ سماعت پر عدالت نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ،واضح رہے کہ مجرم شفقت حسین نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا اور انہوں نے دوران تفتیش اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :