بھارت نے پاکستان تاجروں کو تین سال کا بھارتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے: انڈین ہائی کمشنر

منگل 28 جولائی 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) پاکستان میں انڈین ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان تاجروں کو تین سال کا بھارتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد پاک بھارت تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنا ہے۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے پرکچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوردوارسیور کے واقعہ کا انہیں علم نہیں انہوں نے کہا کہ سرحد پار فائرنگ سے ہلاکتوں پر بھارتی وزیر خارجہ کا مئوقف کچھ اور ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :