اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیزکوغیرملکی کرنسی کے بدلے ڈالرمنگوانے کی اجازت دیدی ،ڈالرمنگوانے کاانتظام 3سے15اگست تک کیاگیاہے ،اسٹیٹ بینک

منگل 28 جولائی 2015 09:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیزکوغیرملکی کرنسی کے بدلے ڈالرمنگوانے کی اجازت دیدی ،ڈالرمنگوانے کاانتظام 3سے15اگست تک کیاگیاہے ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک نے ایکسچینج کمپنیزکوغیرملکی کرنسی کے بدلے ڈالرمنگوانے کی اجازت دیدی ہے ،ڈالرصرف کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ہی لائے جاسکتے ہیں ،ڈالرمنگوانے کاانتظام صرف تین سے 15اگست تک 12دن کے لئے کیاگیاہے ،ایکسچینج کمپنیزکاکہناہے کہ اس فیصلے سے ڈالرکی قیمت میں کمی اورروپے کی قدرمیں اضافہ ہوگیاہے