عمران خان کے کہنے پر الیکشن کمیشن کا کوئی رکن استعفی ٰ نہیں دے گا،الیکشن کمیشن، 2013 کے عام انتخابات گزشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف ہوئے ہیں عمران خان الزامات کے بجائے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز دیں،تجاویز کی روشنی میں آئندہ الیکشن مزید بہتر طریقے سے کروائیں گے۔الیکشن کمیشن کا جواب

منگل 28 جولائی 2015 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب تیار کرتے ہوے واضح کیاہے کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن کمیشن کا کوئی رکن استعفی ٰ نہیں دے گا ۔عمران خان کی پریس کانفرنس سے متعلق جواب میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فارغ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا ۔

عمران خان کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا کوئی رکن استعفیٰ نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

2013 کے عام انتخابات گزشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف ہوئے ہیں عمران خان الزامات کے بجائے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز دیں ۔ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ عمران خان اصلاحاتی تجاویز پیش کریں ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ الیکشن مزید بہتر طریقے سے کروائیں گے ۔

الیکشن کمیشن کے تیار کردہ جواب کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات ماضی کی نسبت صاف شفاف ہوئے ہیں الیکشن کمیشں کے اراکین نے اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام دیئے ہیں ۔رپورٹ میں کہیں بھی الیکشن کمیشن کے اراکین کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے ایسے میں اراکین کا مستعفی ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔