بھارتی فوجی کی کیرن سیکٹر میں خودکشی

پیر 27 جولائی 2015 09:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی نے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے7گڈھوال ریجمنٹ کے فوجی اہلکار اجے سنگھ نے نامعلوم وجو ہات کی بنا پرا پنی سروس رائفل سے اپنے سر میں گولی مار دی۔ وہاں پر تعینات دیگر فوجی اہلکارو ں نے خون میں لت پت اجے سنگھ کو فوجی اسپتال درگمولہ لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس واقعے سے جنوری 2007ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 341 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :