پاکستان نیوی کا ریسکیو آپریشن، ماہی گیر کشتی سے مچھیروں کو بچا لیا

پیر 27 جولائی 2015 08:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) پاکستان نیوی کا ریسکیو آپریشن اورماڑہ سے 27ناٹیکل میل جنوب مغرب کی طرف ڈوبنے والی مچھیروں کی کشتی میں موجود مچھیروں کو پاک بحریہ نے کامیاب آپریشن کے بعد بچا لیا۔ الامیری نامی مچھیروں کی کشتی میں 7مچھیرے سوار تھے جن میں سے 3کو قریب موجود مقامی کشتی نے بچایا جب کہ 4افراد لا پتا ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی نے کشتی کی جانب سے موصول ہونے والی مدد کی اپیل پر فوری رد عمل کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھیجا۔

آپریشن ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں چاروں مچھیروں کو سمندر سے کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا۔ تمام افراد کو اورماڑہ میں موجود پاکستان نیوی کے اسپتا ل پی این ایس درمان جاہ منتقل کیا گیا جہاں چاروں افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ مقامی آبادی نے پاکستان نیوی کی جانب سے بروقت اور کامیاب کاروائی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :