وقت نے ثابت کیا ہے دھرنا کسی بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے تھا،مولانا فضل الرحمن ، قومی جماعتوں اور عوام کے اتحاد نے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ،جو ڈیشنل کمیشن کی رپورٹ نے اس ایجنڈے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے،دھرنے کی سیا ست ناکام ہو چکی ہے دھرنے کی سیا ست نے ملکی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا یا ہے ،عمران سیا سی روایات سے نا واقف ہیں ملک کو بھاری نقصان پہنچا نے کے باوجود پی ٹی آئی کی قیا دت کو کوئی شر مندگی نہیں ہے،پارٹی رہنماؤں اور وفود سے گفتگو

پیر 27 جولائی 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ دھرنا کسی بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے تھا قومی جماعتوں اور عوام کے اتحاد نے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ،جو ڈیشنل کمیشن کی رپورٹ نے اس ایجنڈے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے ،دھرنے کی سیا ست ناکام ہو چکی ہے دھرنے کی سیا ست نے ملکی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا یا ہے ،عمران سیا سی روایات سے نا واقف ہیں ملک کو بھاری نقصان پہنچا نے کے باوجود پی ٹی آئی کی قیا دت کو کوئی شر مندگی نہیں ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مو لا نا محمد امجدخان ،مو لا نا محمد یوسف ،سید فضل آغا ،مفتی ابرار احمد اور وفود سے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا نے کہا کہ کپتان نے دھرنے کی نا کام سیا ست کے ذریعے ملک کو بھاری نقصان پہنچا یا ہے لیکن اس غلط روش پر نادم اور شر مندہ نہیں ہیں جو مزید افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ عمران قوم سے معافی مانگیں اور ایک منفی سیا سی عنصر کے طور پر سیا ست کو ہمیشہ کے لیئے خیر آباد کہہ دیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات کے دو سال بعد دھاندلی کا جو خیال آیا تھا وہ جو ڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کے بعد سب غلط ثابت ہو ا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے الزامات کی سیا ست کے سوا کچھ نہیں کیا وفاق پر دھاندلی کے الزام لگا نے والے خود بے نقاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مو لا نا فضل الرحمن نے مولا نا فضل علی حقانی,مولا نا عبد القیوم ہالیجوی ،محمد اسلم غوری اور حاجی حاجی شمس الر حمن شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دھرنے کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا ئے ورنہ کوئی اور عمران کی طرح بیرو نی ایجنڈے کی تکمیل کے بیرو نی ایجنٹ بن کر اسلام آباد پر چڑھائی کرے گا انہوں نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے خدشات درست تھے جس کے تانے بانے کہیں اور تھے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا شور ڈالنے والے خود خیبر میں بدترین دھاندلی کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں انہوں نے جنوبی پنجاب اور چترال میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان نات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جانی مالی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی ورکرز کو ھدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ بہتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے لیئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد ہونے والے نقصانات میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے کارکنان اپنی مددآپ متاثرہ علاقوں میں انسانی خد مت کے جذبے کیساتھ میدان عمل اترے ریں۔