چیف الیکشن کمشنر نے تمام ارکان کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے روک دیا

پیر 27 جولائی 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) موجودہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے تمام ارکان کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ بیان دینے سے قبل ہوم ورک مکمل کیا جائے گا اس کے بعد عمران خان کے مطالبے پر جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے بنچ یا ارکان کو تاحال کسی بھی قسم کا جواب دینے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال ان کی پریس کانفرنس کا بھرپور جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کو بے ضابطگیوں بارے ایک موثر حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی تاکہ آئندہ کے الیکشن کمیشن پر کسی بھی قسم کے اعتراضات اور الزامات عائد نہ ہو سکیں۔