جوڈیشل کمیشن رپورٹ،میڈیا نے توپوں کا رخ تحریک انصاف کی جانب موڑ دیا،متحدہ نے سکھ کا سانس لیا

اتوار 26 جولائی 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد میڈیا نے توپوں کا رخ تحریک انصاف کی طرف کر دیا ہے،ایم کیو ایم نیسکھ کا سانس لیا،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کی سارا دن فون کی گھنٹیاں بجتی رہیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعدمیڈیا نے اپنی تمام تر توجہ ایم کیو ایم سے ہٹا کر تحریک انصاف کی جانب کر دیا ہے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران میڈیا نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپوں ،اہم رہنماؤں کی گرفتاریوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،میڈیا ٹرائل کی وجہ سے ایم کیو ایم کے رہنما شدید پریشانی میں مبتلا تھے تاہم گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد ملکی میڈیا نے اپنی توپوں کا رخ ایم کیو ایم سے ہٹا کر تحریک انصاف کی جانب کر دیا ہے اور انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کے دعوؤں کی ویڈیو ز چلاکرتحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ،اس رپورٹ کے بعد ایم کیو ایم نے میڈیا ٹرائل ختم ہونے پر نہ صرف سکھ کا سانس لیا بلکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعدعمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :