جوڈیشل کمیشن رپورٹ اور عمران خان کے مطالبے پر ردعمل مکمل جائزہ لینے کے بعد دینگے ، الیکشن کمیشن

اتوار 26 جولائی 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور عمران خان کے مطالبے پر تفصیلی ردعمل رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد دینگے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ 237صفحات پر مشتمل ہے اور تفصیلی ہے الیکشن کمیشن کے تمام افسران جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور عمران خان کے بیان پر تفصیلی ردعمل دینگے اور رپورٹ کے جائزے کے بعد بھی عمران خان کے استعفے کے مطالبے کا جواب دینگے انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق بھی کام کررہے ہیں ۔