افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات کی میزبانی پھر پاکستان کریگا،اعلیٰ افسر کا دعویٰ

اتوار 26 جولائی 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے،مذاکرات کا ایجنڈا جنگ بندی اور اعتمادی سازی کے امور شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزایک پاکستانی افسرنے نجی ٹی وی کو بتایا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا پہلا دور کی میزبانی پاکستان نے کی ہے جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے،مذاکرات افغان حکومت ،چین اور امریکہ کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ پاکستانی ان امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے،اعلیٰ افسر نے مزید بتایا کہ امن مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے شروع ہو گا جس میں مفاہمتی عمل کو بڑھاتے ہوئے جنگ بندی اور اعتمادی سازی کے امور زیر بحث آئیں گے،دوسری جانب افغان میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا آئندہ دور کی میزبانی چین کرے گا، افغان حکومت اور طالبان دونوں ہی ان دنوں ملاقات کے لیے اپنے وفود کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :