عمران خان کھلے دل سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کریں، وفاقی وزراء ،ایک سانس میں تسلیم اور تنقید کرنا منافقانہ رویہ ہے،(ن) لیگ نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا،خان صاحب نے معافی مانگنی ہے تو قوم سے مانگیں،سعد رفیق ، احسن اقبال

اتوار 26 جولائی 2015 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ عمران خان کھلے دل سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کریں، ایک سانس میں تسلیم اور تنقید کرنا منافقانہ رویہ ہے،(ن) لیگ نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا،خان صاحب نے معافی مانگنی ہے تو قوم سے مانگیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ماننے کے پابند ہیں۔

انہوں نے فیصلہ مان کر کوئی احسان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

دھرنا سیاست سے ملک کو نقصان ہوا،بہتر ہے تحریک انصاف اب بہتر رویہ اختیار کرے۔4 حلقے کھولنے کا اصرار آئین سے لاعلمی ہے،چینی صدر کا دورہ دھرنے کی وجہ سے ملتوی ہوا،عمران خان اب انتخابی اصلاحات کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کمیشن کے فیصلے کو کھلے دل اور حوصلے سے تسلیم کریں۔دھرنے ملکی استحکام اور جمہوریت کے خلاف منظم سازش تھی،عمران خان4حلقوں کے بہانے پورے انتخابی عمل کو متنازعہ بنانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کو فیصلے کو تسلیم کرنا اور اس پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے