وفاقی حکومت کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ ،فیصلہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مطالبے پر کیا گیا ، ایو ان میں تحریک انصاف سے الزامات واپس لینے کا کہا جائے گا۔ ذرائع

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مطالبے پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تحریک انصاف سے الزامات واپس لینے کا کہا جائے گا۔ ذرائع وزارت قانون کے مطابق وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی نقل بھی انکوائری رپورٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں لائی جائے گی تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا کہ انکوائری کمیشن میں الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف اپنے تمام تر الزامات واپس لے گی اور پارلیمنٹ میں اس نقطے پر تفصیلی بحث ہوگی جس کے بعد حکومت کی جانب سے مطالبہ کیا جائے گا کہ الزامات ثابت نہ ہونے پر تحریک انصاف اپنے الزامات واپس لے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو بحث کے لیے پارلیمنٹ میں لایا جائے اور حکومت پارلیمنٹ کو رپورٹ انکوائری رپورٹ سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کرے ۔