شوال کا علاقہ دہشت گردوں سے پاک کرا لیا گیا ہے،طارق فاطمی ،دہشت گرد کسی رحم کے قابل نہیں ، جنوبی ایشیا میں استحکام افغانستان میں امن سے وابستہ ہے، واشنگٹن میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغان سرحد کے قریب شوال کا علاقہ دہشت گردوں سے پاک کرا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی رحم کے قابل نہیں ہیں، ایک لاکھ 90 ہزار پاکستانی فوجی ضرب عضب میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ افغان سرحد کے قریب شوال کا علاقہ دہشت گردوں سے پاک کرا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کیخلاف 13ماہ قبل آپریشن شروع کیاگیا، دہشت گردی میں ملوث ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام افغانستان میں امن سے وابستہ ہے اور افغان صدراشرف غنی خطے میں قیام امن کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان میں رواں برس 46 ارب سرمایہ کاری کی جس کے تحت بڑے منصوبوں پرکام جاری ہے۔