عمران خان نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت شروع ،تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے غیر رسمی اجلاس میں جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ توقعات کے برعکس آنے کے باوجود تسلیم کرنے پر اتفاق ،تحریک انصاف اسمبلی میں بھرپور کردار کرے گی ‘ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں موثر کردار ادا کیا جائیگا‘ آئندہ انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے‘ حکومت سے تعلقات کا انحصار اس کے روئیے پر ہو گا ،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کی کو رکمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ‘قانونی ماہر بابر اعوان نے عمران خان کو رپورٹ کے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی‘ جبکہ پارٹی کی کور کمیٹی نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ توقعات کے برعکس آنے کے باوجود تسلیم کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اسمبلی میں بھرپور کردار کرے گی ‘ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں موثر کردار ادا کیا جائیگا‘ آئندہ انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے‘ حکومت سے تعلقات کا انحصار اس کے روئیے پر ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف کی کو رکمیٹی کا غیر رسمی اجلاس جمعہ کی شب پارٹی چیئرمن عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین ‘ اسد عمر ‘ شیریں مزاری اور نعیم الحق سمیت پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بابر اعوان نے عمران خان کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین ‘ اسد عمر ‘ شیریں مزاری اور نعیم الحق سمیت پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بابر اعوان نے عمران خان کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر غیر رسمی اجلاس میں پارٹی قائدین نے باہمی طور پر فیصلہ کیا کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ توقعات کے برعکس آنے کے باوجود تحریک انصاف اسے تسلیم کرے گی اور اسمبلی میں بھرپور کردار کرے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں موثر کردار ادا کیا جائیگا اور آئندہ انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے تاہم حکومت سے تعلقات کا انحصار اس کے روئیے پر ہو گا۔ دوسری جانب عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ آج کوئی اجلاس نہیں صرف غیر رسمی مشاورت ہورہی ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کل شام چھ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ نعیم الحق کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے قانونی و آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔