طالبان رہنما ملا عمر کو دو سال قبل قتل کردیا گیا تھا ، اسلامک موومنٹ فدائی محاذ کا دعویٰ ، ملا عمر کو ان کے قریبی ساتھیوں اختر منصور اور گل آغا نے قتل کیا ، ترجمان قاری حمزہ

جمعہ 24 جولائی 2015 09:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) افغانستان کے باغی گروپ اسلامک موومنٹ فدائی محاذ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ ملا عمر کو دو سال قبل قتل کردیا گیا ہے ۔ باغی گروپ کے دعوے کے بعد افغان میڈیا میں ملا عمر کے زندہ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز افغانستان کے باغی گروپ اسلامک موومنٹ فدائی محاذ کے ترجمان قاری حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کو ان کے قریبی ساتھیوں اختر منصور اور گل آغا نے دو سال قبل قتل کردیا تھا ملا عمر اب اس دنیا میں نہیں رہا واضح رہے کہ ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق گزشتہ برس نومبر میں افغانستان انٹیلی جنس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ملا عمر کو قتل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :