پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہر جگہ حکومت کی رٹ قائم کر دی ہے،مشتاق سکھیرا ،نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل کر رہے ہیں ، پنجاب پولیس میں جرائم میں ملوث اور کالی وردی میں کالے کرتوت کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ایسے لوگوں کو معافی نہیں دی جائے گی ،حکومت محدود وسائل کے باوجود پولیس فورس کی بہتر پیشہ وارانہ ٹریننگ اور ویلفیئر کی سہولیات میں اضافہ کر رہی ہے، محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ریکارڈ کو کمپیوٹر رائزڈ کیا جا رہا ہے تا کہ ترقی اور تعیناتی میں ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے، آئی جی پنجاب کا خطاب،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 24 جولائی 2015 09:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ہر جگہ حکومت کی رٹ قائم کر دی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل کر رہے ہیں ، پنجاب پولیس میں جرائم میں ملوث اور کالی وردی میں کالے کرتوت کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ایسے لوگوں کو معافی نہیں دی جائے گی ،حکومت محدود وسائل کے باوجود پولیس فورس کی بہتر پیشہ وارانہ ٹریننگ اور ویلفیئر کی سہولیات میں اضافہ کر رہی ہے، محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ریکارڈ کو کمپیوٹر رائزڈ کیا جا رہا ہے تا کہ ترقی اور تعیناتی میں ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے، ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن ملتان میں ملتان رینج کے چاروں اضلاع میں تعینات پولیس افسران اور ملازمین کے دربار سے خطاب اور میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انکیڈسٹرکٹ پولیس لائن کے دورے کا مقصد پیشہ وارانہ امور سمیت پولیس اصلاحات بارے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر آر پی او ملتان طارق مسعو د یسین ،سی پی او ملتان اظہر اکرم،ایس ایس پی آپریشنز ملتان عاطف اکرام،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر،ڈی پی او خانیوال جہانزیب خان،ڈی پی او لودھراں گوہر مشتاق بھٹہ ،ایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک ،ایس پی ٹریفک محمد شریف جٹ اور ایس پی صدر عاطف نذیر کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔

اس سے پہلے ملتان پولیس لائن آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی ۔آئی جی پنجاب نے شہدا ء پولیس کی یاد گار پر پھول چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی ،جس کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس لائن ملتان کا دورہ کیا سی پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو پولیس لائن کے مختلف دفاتر اور حصوں کے بارے بریف کیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان طارق مسعود یسین ،سی پی او ملتان ملتان اظہر اکرم سمیت ملتان رینج کی تمام ڈی پی او صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ملتان رینج میں پولیس کا درپیش چیلنجز اور پولیس فورس کو دستیاب وسائل سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

بعد ازاں آئی جی پنجاب نے پولیس لائن ملتان میں خصوصی طور پر منعقدہ دربار کی صدارت کی دربار میں ضلع بھر کے پولیس اہلکار و افسران کے علاوہ قومی اخبارات کے صحافیوں اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نوکر ی عین عبادت ہے اس وقت معاشرہ کی اصلاح میں ہمارا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

حکومت محدود وسائل کے باوجود پولیس فورس کی بہتر پیشہ وارانہ ٹریننگ اور ویلفیئر کی سہولیات میں اضافہ کر رہی ہے۔اس کی سب سے بڑی مثال شہدا فنڈ میں 50لاکھ سے 15000000کروڑ روپے تک کا اضافہ ہے۔جبکہ اب شہدا کے بچوں کو بھی ان کے عہدہ کے مطابق پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔پولیس ویلفیئر فنڈ سے نچلے عہدوں کی اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم محکمہ مفت فراہم کرے گا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عوام کی خواہشات پر پورا اتر ا جا ئے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ریکارڈ کو کمپیوٹر رائزڈ کیا جا رہا ہے تا کہ ترقی اور تعیناتی میں ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔حکومت کے ساتھ خصوصی مشاورت سے محکمہ کی آسامیوں کو بڑھایا جا رہا ہے جبکہ فورس کی کمی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پر کیا جا رہا ہے۔

ہر ضلع اوررینج کی سطح پر حکم دیا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ اردل روم کا انعقاد کیا جائے تاکہ سزا اور جزا کا عمل تیز ہو سکے ۔کسی بھی کرپٹ پولیس افسر کو ترقی تو دور کی بات محکمہ میں نوکری بھی نہیں کرنے دی جائے گی۔ملازمان جن کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہو ان کو محکمہ وکیل اور وسائل بلا تاخیر فراہم کرے گا۔جس کے کیلئے آئی جی آفس میںAIGکی سربراہی میں کمپلینٹ سیل قائم کر دیا ہے۔

آپ ملک و قوم کیلئے کام کرتے ہیں ضروری ہے کہ آپ اپنا وقار قائم رکھیں اس میں کسی صورت کمی نہیں آنی چاہیے۔پیٹرولنگ اور ناکہ بندی طے شدہ قوانین کی مطابق کریں تاکہ جرائم پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔رہائی یافتہ اور فورتھ شیڈول کے ریکارڈ کو ہر صورت بروقت مکمل کریں ۔ماضی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے سبق سیکھیں اور ان سے ہر صورت گریز کیا جائے۔

ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش ،اقلیتوں سے متعلق قوانین اورلاؤڈ سپیکر سمیت دیگر لوکل اینڈ سپیشل لاء پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔عورتوں کو حراساں کرنے سے متعلق مقدمات کی تفتیش افسران بالا خود کریں ۔ایف آئی آر ٹھوس شہادتوں کی بغیر ہرگز نہ کاٹیں جھوٹی ایف آئی آر کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہماری اصلاح کا ایک اہم ذریعہ ہیں ان پر نشر ہوئے والی خبروں کا فوری نوٹس لیں۔محکمہ میں احتساب کا عمل اوپر سے نیچے کی طر ف شروع کیا ہے اور اس بارے کسی طرح سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اشہتاریوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا ئے تاکہ جرائم کے انسداد میں مدد مل سکے۔پنجاب میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کی تعداد میں مزید اضافہ کر رہے ہیں تاکہ عوام اور پولیس کے رابطے کو سہل اور تیز کیا جا سکے ۔

مزید برآں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ہر جگہ حکومت کی رٹ قائم کر دی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں و افسران ،عوام الناس کے مسائل بھی سنے او ان کو حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ بعدازاںآ ئی جی پنجاب نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ملتان میں نئے آرپی اواورنئے سی پی اوکی تعیناتی سے ملتان رینج میں جلدتبدیلی آئے گی ،اورکرپشن کاخاتمہ ہوگا۔

آئی جی پنجاب نے راجن پوراوررحیم یارخان کے اضلاع میں ڈاکووٴں کے خلاف پنجاب پولیس کی ناکامی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان علاقوں میں ڈاکودریاوٴں کے درمیان پناہ لیتے ہیں ہم ان سے نمٹنے کیلئے پولیس ملازمین کی آرمی کے جوانوں سے تربیت کرراہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :