کراچی ،تیزہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش ،موسم خوشگوار ،کے الیکڑک کے 400 فیڈرز ٹرپ ، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ، کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق،متعدد سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ، بیشتر سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا،کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا

جمعہ 24 جولائی 2015 08:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) کراچی میں تیزہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کردیاتاہم بارش کا آغاز ہوتے ہی کے الیکڑک کے 400 فیڈرز ٹرپ ہوگئے جس کی وجہ سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اب تک اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ،بارش کے باعث سڑکوں پر متعدد موٹرسائیکلیں سلپ ہوگئی۔

شہر کی بیشتر سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیاجبکہ مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔جمعرات کوکراچی میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیاشہر میں تیز ہواوٴوں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ ٹھنڈی ہواوٴں سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، لائنز ایریا، گرومندر، سولجر بازار، گارڈن، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گرین ٹاؤن، قائد آباد، ماڈل کالونی، لانڈھی، ایئرپورٹ، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ اور ملیر کے علاقے میں ہوئی جہاں11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش سے شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔دوسری جانب موسلا دھار بارش کا آغاز ہوتے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا جس میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ شہر کی مصروف شاہراوں پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوگیا

متعلقہ عنوان :