صوبے میں سیلاب کی صورتحال ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ ،لندن میں طبی معائنہ موخر کر دیا

جمعرات 23 جولائی 2015 08:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ کے شہر لندن میں اپنا طبی معائنہ موخر کر دیاہے اور وزیراعلی محمد شہبازشریف اپنا دورہ مختصر کر کے وطن واپس آ رہے ہیں- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے لندن میں ابھی مزید ٹیسٹ ہونا باقی تھے تاہم انہو ں نے جنوبی پنجاب کے بعض اضلاع میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے -وزیراعلیٰ وطن واپس آتے ہی جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے -واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن میں بھی صوبے میں سیلاب سے پید ا ہونے والی صورتحال کو نہ صرف لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کرتے رہے ہیں بلکہ حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں-

متعلقہ عنوان :