وزیراعظم نواز شریف نے مودی اور سونیا گاندھی کو آموں کا تحفہ بھیجوا دیا،آئندہ ماہ نئی دہلی میں سرتاج عزیز اور بھارتیہم منصب کے درمیان ملاقات متوقع

جمعرات 23 جولائی 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) مینگو ڈپلومیسی ،وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، صدر پرناب مکھرجی اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو کو آموں کا تحفہ بھیجا دیاہے۔ عالمی نشریاتی ادارے اوربھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایسے وقت میں” مینگو ڈپلومیسی “سے کام لیا ہے جب کنٹرول لائن پر حالات کشیدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کے اس خیر سگالی کے جذبہ کے تحت اپنائی گئی”مینگو ڈپلومیسی“ سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔واضح رہے کہ آئندہ ماہ نئی دہلی میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ملاقات متوقع ہے اس حوالے سے تاریخیں طے کرنے کیلئے دونون ممالک کے دفتر خارجہ آپس میں رابطے میں ہیں۔