ایف ڈبلیواونے گوادرپورٹ پورے ملک سے منسلک کرنے کاچیلنج قبول کرلیاہے،آئی ایس پی آر،گوادرپورٹ کو اقتصادی راہداری منصوبے کے ساتھ جوڑدیاجائیگا ،بیان

جمعرات 23 جولائی 2015 08:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیواونے گوادرپورٹ کوسڑکوں کے نیٹ ورک کے ذریعے سے پورے ملک سے منسلک کرنے کاچیلنج قبول کرلیاہے ۔آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایف ڈبلیواونے گوادرپورٹ کوسڑکوں کے نیٹ ورک کے ذریعے سے پورے ملک کے ساتھ منسلک کرنے کاچیلنج آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پرقبول کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ ایف ڈبلیواونے 870کلومیٹرکی طویل سڑک کی تعمیر2014ء میں شروع کی تھی، 502کلومیٹرکی سڑک کی تعمیرمکمل کرلی ہے ،منصوبے کی تکمیل کے دوران سیکورٹی وجوہات کی بناء پرپاک فوج کے 16جوان شہیدجبکہ 29زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آرکایہ بھی کہناہے کہ منصوبے کے دوران 136دہشتگردی کے واقعات رونماہوئے تھے ،ایف ڈبلیواوکے 11یونٹس نے منصوبے کی تکمیل میں حصہ لیاہے ۔آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ گوادرپورٹ کوپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ساتھ جوڑدیاجائیگا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :