مبینہ دھاندلی کی تحقیقات ، جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ حکومت کوبھجوادی ،وزارت قانون رپورٹ آج وزیراعظم کوپیش کریگی،زیراعظم مشاورتی اجلاس میں رپورٹ کاجائزہ لیکرمنظرعام پرلائیں گے ، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کوبھجوادی گئی ہے،سیکرٹری قانون،رپورٹ شائع کرنے کافیصلہ وزیراعظم خودکریں گے ،رپورٹ سربمہرہے، جسٹس(ر)رضاخان

جمعرات 23 جولائی 2015 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومت کوبھجوادی ،وزارت قانون رپورٹ آج(جمعرات کو ) وزیراعظم کوپیش کریگی ،وزیراعظم مشاورتی اجلاس میں رپورٹ کاجائزہ لیکرمنظرعام پرلائیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی منظم دھاندلی ،انتخابات شفاف نہ ہونے اورعوام کامینڈیٹ چرانے کے الزامات کاجائزہ لیکررپورٹ حکومت کوبھجوادی ہے ،رپورٹ کے ساتھ الزامات کاپلندہ بھی وزارت قانون کوبھجوایاہے ۔

وزارت قانون یہ رپورٹ وزیراعظم کوپیش کریگا،امکان ہے کہ وزیراعظم آج اپنے رفقاء کے ساتھ اجلاس میں رپورٹ پرغورکے بعدمنظرعام پرلائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کے تینوں الزامات منظم دھاندلی،انتخابات شفاف نہ ہونے اورمینڈیٹ چرانامستردکردیئے ہیں ۔رپورٹ 300سے زائدصفحات پرمشتمل ہے ادھرسیکرٹری قانون جسٹس(ر)رضاخان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کوبھجوادی گئی ہے ۔رپورٹ شائع کرنے کافیصلہ وزیراعظم خودکریں گے ،رپورٹ سربمہرہے ۔میدیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری قانون نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے کیلئے کوئی وقت طے نہیں ہے ،آرڈیننس کے مطابق حکومت جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلائے گی

متعلقہ عنوان :