پاک چین کی دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند اور شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے ،چینی سفیر ،یہ دوستی ہمیشہ قائم دائم رہے گی ،چینی عوام پاکستان کو اپناودسرا گھر تصور کرتے ہیں، ایکس چینی شہریوں کے اعزازمیں عید ملن پارٹی سے خطاب

بدھ 22 جولائی 2015 09:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) پاکستان اورچین کی دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند اور شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے یہ دوستی ہمیشہ قائم دائم رہے گی چینی عوام پاکستان کو اپناودسرا گھر تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے اسلا م آبادمیں ایکس چینی ایسوسی ایشن کے صدر محمد ناصر خان کی جانب سے چینی سفارتخانے کے حکام،اسلام آباد میں مقیم ایکس چینی شہریوں کے اعزازمیں دئیے جانے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ایسوسی ایشن کے سابق صدر رضا خان کے انتقال پر ان کے بھائی اورایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان سے تعزیت کا اظہار کیا چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے دونوں ممالک کی دوستی ہرگزرنے والے دن کیساتھ زیادہ مضبوط ہوتی جارہی ہے اوریہ دوستی شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے انھوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چینی عوام پاکستانی بھائیوں سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اس موقع پر انھوں نے ایکس چینی ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں تحائف تقسیم کیے جبکہ چینی بچوں کی تعلیم کیلئے 35لا کھ روپے کا چیک بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :