الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں سے عبوری انتخابی فہرستیں آویزاں کردیں

بدھ 22 جولائی 2015 09:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں سے عبوری انتخابی فہرستیں آویزاں کردی ہیں۔ انتخابی فہرستیں رجسٹریشن آفیسرز اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں7دن تک رکھی جائینگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں رائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں میں اپنا نام چیک کر کے کسی غلطی کی صورت میں تصحیح کرا سکتے ہیں۔مزید برآں موبائل فونز سے شناختی نمبر لکھ کر 8300پر ایس ایم ایس کرنے پر بھی ووٹ کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔